ملک میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 38ہزار 380ہو گئی، محکمہ صحت ذرائع

ملک میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 38ہزار 380ہو گئی، محکمہ صحت ذرائع

رواں برس ڈینگی سے سندھ میں 20، اسلام آباد 19، پنجاب 15، بلوچستان3 اور آزاد کشمیر میں ایک شخص کی موت واقعہ ہوئی

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد38ہزار 380 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع نے بتایاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں829 ڈینگی کیس سامنے آئے ، وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے 11042 کیس سامنے آچکے ہیں،

پنجاب 8297 ، سندھ 7498 ڈینگی کیس سامنے آئے ہیں۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق کے پی 6146 ، قبائلی اضلاع سے 531 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ۔بلوچستان 2914 اورآزادکشمیر سے1561 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، رواں برس گلگت بلتستان سے کوئی ڈینگی کیس سامنے نہیں آیا، رواں برس ملک میں ڈینگی سے 57 اموات ہو چکی ہیں، رواں برس سندھ میں ڈینگی سے 20 اموات ہو ،کی ہیں، رواں برس وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے 19 اموات ہو چکی ہیں، پنجاب 15 ،بلوچستان 3،آزادکشمیر ڈینگی سے 1 شخص جاں بحق ہوا ہے۔