نئی بھرتیوں اور ترقیوں پر سے پابندی کو فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ

نئی بھرتیوں اور ترقیوں پر سے پابندی کو فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ

پشاور (کیمپس رپورٹر) اسلامیہ کالج کے کلاس فور اور عملہ نظافت ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر زین اللہ اور ویلیم اختر منعقد ہوا۔اجلاس میں گورنر اور وزیر اعلی سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ یونیورسٹیوں میں نئی بھرتیوں اور ترقیوں پر جو پابندی لگا ئی گئی ہے اس فیصلے پرنظرثانی کرکے فوری طور پر پابندی اٹھانے کے احکامات صادر کیے جائیںتاکہ یونیورسٹیوں کے روزمرہ کے معمولات حل ہو جائیں انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں میں عملے کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے روز مرہ معمولات میں مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے گورنر شاہ فرمان اور وزیر اعلی سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ نئی بھرتیوں اور ترقیوں پر سے پابندی کو فوری طور پر اٹھائی جائے۔