نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کیلئے پانچ رکنی الیکشن کمیشن تشکیل

نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کیلئے پانچ رکنی الیکشن کمیشن تشکیل

پشاور ڈویژن سے کاشف باچا،ملاکنڈ سے مراد علی مشوانی ،جنوبی اضلاع سے امیر تحسین ممبران نامزد

پشاور(جنرل رپورٹر) نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی کونسل کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر گلزار خان منعقد ہوا،جسمیں مرکزی چئیرمین فخر الدین اور اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

اجلاس میں دیگر تنظیمی امور کے ساتھ ساتھ نئے انتخابات اور ممبر سازی کیلئے پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔جس میں پشاور ڈویژن سے کاشف باچا،ملاکنڈ سے مراد علی مشوانی ،جنوبی اضلاع سے امیر تحسین،نئے ضم شدہ اضلاع سے ظرف دین اور ہزارہ سے نعمان علی الیکشن کمیشن کے ممبران نامزد کیے گئے جو کہ یکم اکتوبر سے 31دسمبر تک ممبر سازی اور تنظیم سازی کا عمل صوبہ بھر میں مکمل کریگی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ ممبر سازی مہم میں حصہ لیں اور 31دسمبر تک این وائی او کی صوبائی کابینہ برقرار رہی گی اور کام جاری رکھی گی۔