نوشہرہ،ہسپتال شیئر فنڈ جونئیرڈاکٹر کے اکائونٹ میں منتقلی کی تیاری

نوشہرہ،ہسپتال شیئر فنڈ جونئیرڈاکٹر کے اکائونٹ میں منتقلی کی تیاری

قاضی میڈیکل کمپلیکس میں کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ عملے کا فیصلے کے خلاف احتجاج

نوشہرہ (نمائندہ شہباز)قاضی میڈیکل کمپلکس نوشہرہ میں کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی رقم ایک جونئیرڈاکٹر کے اکاونٹ میں منتقل کرنے کی تیاری کاانکشاف  ہوا ہے ۔

کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے 11سنیئر ڈاکٹر،ٹیکنشن اورنرسز سراپااحتجاج پر ہیں۔ اس سلسلے میں ہسپتال ذرائع نے بتایاکہ قاضی کمپلکس نوشہرہ کے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے 11 ڈاکٹروں ٹیکنیشن اورنرسوں کی شیئرفنڈ کارڈیالوجی کے ایک ڈاکٹر کاشف کے ذاتی اکاونٹ میں منتقل کرنے کی تیاری ہو رہی ہے ۔

اس اقدام کو کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹروں اورعملے نے غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا  ہے کہ فنڈز کوکسی ذاتی اکاونٹ میں منتقل نہیں ہوسکتی ۔

اس لئے  ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس غیرقانونی فیصلے کووآپس لے کرہمیں ایک جونیئرڈاکٹر کامحتاج نہ کیاجائے.