کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد 16 ہزار سے بڑھ گئی

کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد 16 ہزار سے بڑھ گئی

اسلام آباد (این این آئی) ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد 16 ہزار 492 تک پہنچ گئی جبکہ ملک میں 162 ہیلتھ ورکرز کورونا سے انتقال کر چکے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے ملک بھرمیں ہیلتھ کیئرورکرزپر وارجاری ہے ، ملک میں کوروناسے متاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد 16492 تک پہنچ گئی جس میں سے 9851ڈاکٹرز، 2351نرسز،4290ہیلتھ اسٹاف شامل ہیں۔

 

ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں 162ہیلتھ ورکرزکوروناسے انتقال کرچکے ہیں جبکہ 322ہیلتھ ورکرزگھر، 16 ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور ملک میں 15992ہیلتھ ورکرزکوروناسے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

 

کورونا سے متاثرہ اور جاں بحق بیشترہیلتھ ورکرزکاتعلق سندھ سے ہے، سندھ میں 5803 ہیلتھ ورکرزپازیٹو اور 56انتقال کرچکے ہیں جبکہ پنجاب میں 3477 ہیلتھ ورکرزپازیٹو، 29 انتقال کر چکے ہیں، خیبر پختوانخواہ میں 3935 ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 43 کا انتقال ہوا۔

 

اسلام آباد میں 1501ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 13 کا انتقال ، گلگت بلتستان 230 ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور 3 کا انتقال ، بلوچستان میں 822ہیلتھ ورکرز پازیٹو اور  9 کا انتقال ہوا جبکہ آزاد کشمیرمیں 724ہیلتھ ورکرزپازیٹو اور 9انتقال کرچکے ہیں۔