تمام صوبوں اور وفاق کا تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھنے پر اتفاق

تمام صوبوں اور وفاق کا تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھنے پر اتفاق

کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلاؤ کے باوجود تمام صوبوں اور وفاق نے تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

 

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں  تمام صوبوں نے تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا۔

 

اجلاس میں سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کورونا سے زیادہ متاثر اضلاع میں اسکول بند رکھنے کی تجویز دی۔