پشاور میں ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات

پشاور میں ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات

پشاور(ویب ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں ڈینگی وائرس روک تھام کے لئے دکانوں کے سامنے نئے پرانے ٹائرز،پانی سے بھرے گملے،ٹب رکھنے پر پابندی عائد عائد کرتے ہوئے دفعہ144نافذ کردیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے دکانوں کے سامنے نئے پرانے ٹائرز،پانی سے بھرے گملے،ٹب رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے،پبلک مقامات پرنہروں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر بھی پابندی عائد کی گئی۔

پابندی ایک ماہ تک ہوگی،خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائیگی