راولپنڈی ، مزید 119مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

راولپنڈی ، مزید 119مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید 119مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق ڈینگی کے ہاتھوں پریشان انتظامیہ کا خطرناک مچھروں کی افزائش لاروا سرچ آپریشن بھی رائیگاں ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 119 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ،رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد آٹھ ہزار 385 تک پہنچ گئی ۔
الائیڈ ہسپتالوں سمیت موبائل ہیلتھ یونٹس بھی ڈینگی ٹیسٹوں میں مصروف دکھائی دیئے ۔ جڑواں شہروں کے 45 افرادابتک ڈینگی وائرس کے باعث جاں گنواچکے ہیں ۔ عدالت عظمیٰ نے ایف بی آر کی سروس میٹر میں ملازم کے خلاف اپیل مسترد کر دی ۔