ڈی سی خیبر کیساتھ مذاکرات ناکام‘ زوان کوکی خیل کا احتجاجی کیمپ بدستور جاری

ڈی سی خیبر کیساتھ مذاکرات ناکام‘ زوان کوکی خیل کا احتجاجی کیمپ بدستور جاری

جمرود(نمائندہ شہباز )ڈی سی خیبر کے ساتھ مذاکرات ناکام‘زوان کوکی خیل اتحاد کا کرپٹ آفس اسسٹنٹ محمد اللہ کیخلاف احتجاجی کیمپ سولہویں روزبھی جاری رہا‘جبکہ دو سری طرف کوکی خیل کے مختلف علاقوں میں بطور احتجاج پولیو مہم کا بائیکاٹ کرکے بچوں کو ویکسین دینے سے انکار کیا گیا۔

 

قومی جرگے نے بھی پولیو مہم کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

 

احتجاجی کیمپ میں کوکی خیل قومی جرگے کے مشر ملک نصیر، ملک نوید، ملک براکت سمیت جمرود سیاسی اتحاد کے مشران نے شرکت کی اور پولیو سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرکے زوان کوکی خیل اتحاد کے ساتھ بھر پور تعاون کا اعلان کیا۔

 

زوان کوکی خیل اتحاد کے ساتھ پولیو بائیکاٹ اور احتجاج ختم کرنے کیلئے  اے سی جمرود اور ڈی سی خیبر کے ساتھ مذاکرات کے دو نشست ہوئے۔

 

زوان کوکی خیل نے دو ٹوک الفاظ میں اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد اللہ کی برطرفی تک احتجاج اور پولیو بائیکاٹ جاری رہے گا۔

 

مذاکرات کی ناکامی پر زوان کوکی خیل اتحاد نے پولیو مہم کے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ احتجاجی کیمپ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔