شیخ رشید راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج، گھر منتقل

شیخ رشید راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج، گھر منتقل

راولپنڈی( ویب ڈسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو انجیو گرافی کے بعد راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے شیخ رشید احمد کو دو دن کا مکمل بیڈ ریسٹ کرنے کی ہدایت کی ۔

یاد رہے کہ شیخ رشید احمد کو کل اچانک طبیعت خراب ہونے پر لال حویلی سے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی لے جایا گیا تھا،معمولی ہارٹ اٹیک کی تشخیص پر انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈ یا جی منتقل کر دیا گیا تھا،آر آئی سی راولپنڈی میں شیخ رشید احمد کے متعلقہ ٹیسٹ اور انجیوگرافی کی گئی۔

ایک روز آبزرویشن میں رکھنے کے بعد شیخ رشید احمد کو منگل کی صبح آر آئی سی راولپنڈی سے ڈسچارج کر دیا گیا۔