صوابی میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال 44 ویں روز بھی جاری

صوابی میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال 44 ویں روز بھی جاری

صوابی( نمائندہ شہباز)گرینڈ ہیلتھ الائنس صوبہ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام صوبہ کے سرکاری ہسپتالوں میں 44ویں روز بھی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس سٹاف کی ہڑتال جاری رہی ۔

اس سلسلے میں ضلع صوابی کے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس سٹاف نے مشترکہ طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوپی میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا ۔

شرکاء نے محکمہ صحت کی نجکاری اور غریب عوام پر علاج و معالجے کی سہولیات بند کرنے کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے ہم ڈرنے والے نہیں بلکہ حالات کا مقابلہ کرینگے جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جا تے اس وقت ہمارا پر امن احتجاج جاری رہے گا

حکومت فوری طور پر غریب عوام کے بہتر مفاد کی خاطر ہمارے جائز مطالبات تسلیم کریں یاد رہے کہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں گذشتہ 45دنوں سے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کی ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔