سہولیات فقدان، سپین وام کے طلبہ سڑکوں پر آ گئے

سہولیات فقدان، سپین وام کے طلبہ سڑکوں پر آ گئے

میرانشاہ(نمائندہ شہباز) شمالی وزیرستان تحصیل سپین وام میں گورنمنٹ مڈل سکول گردائی کوٹ کے طالبعلموں نے پورادن سکول کی بجائے سڑکوں پر گزارا۔ سکول میں 500 سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں لیکن ایجوکیشن آفس میں موجود آفیسرز کی نااہلی کی وجہ سے بچے سکول کی بجائے احتجاج پر مجبور ہو کر مین سپین وام شاہراہ کوہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا تھا۔

 

طلباء کا کہنا تھا کہ اس سخت گرم موسم میں حبس سے بھرے کمروں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ سکول میں اساتذہ کی کمی کا مسئلہ ایجوکیشن آفیسررز نے پورا نہیں کیا۔ طلباء نے ڈسٹرکٹ ایجوکشن آفیسر جدون اور ڈی ڈی او سعید محمد سخت نوٹس لینے اور سارے مطالبے حل کرنے کی اپیل کی۔

 

انہوں نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکول میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے، پینے کیلئے صاف پانی فراہم کیا جائے، بیٹھنے کیلئے چٹائی اور ڈیسک موجود نہیں ہے وہ فوری طور پر فراہم کئے جائیں ، سکول میں بجلی یا سولر سسٹم بھی موجود نہیں ہے،گرمی ہو یا سردی بچے ہر قسم مشکلات کا سامنا کررہے ہیں انصاف کی حکومت میں تحصیل سپین وام گورنمنٹ مڈل سکول گردائی کوٹ کے طالبعلم انصاف کے منتظر ہے۔

 

اس موقع پر نیک سلام وزیر پی ٹی آئی نارتھ وزیرستان اور گورنمنٹ ہائی سکول سپین وام کے پرنسپل اختر زمان نے طلباء کے ساتھ کامیاب مذکرات کئے اور انکے مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔