تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا

تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا

اسلام آباد: تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا جس کے بعد دریاؤں میں پانی کا بہاؤ کم ہوگیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت گرگیا ہے جس کے بعد برف پگھلنے کا عمل سست ہوگیا ہے۔

 

ذرائع نے بتایا کہ رواں سال 5 ماہ میں تربیلا ڈیم دوسری مرتبہ ڈیڈ لیول پر پہنچا ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم، منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف ایک لاکھ ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 2 دن کا ہے، آئندہ 48 گھنٹوں میں پانی کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔