تاریخی ادارے میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیاجائے، طلبہ ایڈورڈز کالج

تاریخی ادارے میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیاجائے، طلبہ ایڈورڈز کالج

پشاور(کیمپس رپورٹر ) ایڈورڈز کالج پشاور کے طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ تاریخی ادارے میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیاجائے اور فیسوں میں کیا گیا بے تحاشا اضافہ واپس لیاجائے ، مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈورڈز کالج بی ایس انگلش کے طلبہ نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ تاریخی تعلیمی ادارے کے ساکھ کو نقصان پہنچ رہاہے انہوں نے کہا کہ زیادہ طلبہ کو داخلے دیئے گئے ہیں جن کیلئے نہ کلاس رومز ہیں او نہ اساتذہ ،انگلش ڈیپارٹمنٹ میں صرف ایک مستقل استادموجود ہے انہوں نے کہا کہ طلبہ کی فیسوں میں 80فیصد اضافہ کیا گیا ہے ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود طلبہ کو ہراساں کیا جا رہاہے انہوں نے کہا کہ بی ایس انگلش کے طلبہ کے نام پراکٹوریل بورڈ سے نکال دیا گیا ہے اس طرح بی ایس انگلش فائنل سمسٹر کے طلبہ کیلئے ریسرچ کیلئے نہ کتابیں ہیں اور نہ جرنلز ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے سال پری میڈیکل میں 950میرٹ تھا جو اب کم ہوکر850تک آگیا ہے جس سے سینکڑوں طلبہ کالج کی گرتے ہوئے معیار کی وجہ سے دیگر کالجز میں مائیگریشن کرچکے ہیں۔