بدلتی سیاسی صورتحال؛ پی ٹی آئی کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کو تیار، (ن) لیگ سے رابطے

بدلتی سیاسی صورتحال؛ پی ٹی آئی کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کو تیار، (ن) لیگ سے رابطے

ملک کی بدلتی صورتحال اورآڈیو لیکس کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنماوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

پنجاب میں تحریک انصاف کے متعدد رہنماوں نے راہیں جدا کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔بارہ ارکان کا حکومت پنجاب سے علیحدگی پر پنجاب حکومت کو بھی خطرہ لاحق 

 

ان 12 رہنماں نے مسلم لیگ (ن) سے رابطے بھی کرلئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ آئندہ انتخابات میں یہ رہنماء پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لئے تیار ہیں۔

 

بیک ڈور رابطے کرنے والوں میں تحریک انصاف کے چھینہ گروپ کے بھی کئی اراکین شامل ہیں اور وہ پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔

 

مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) چھینہ گروپ کے 3 اراکین کے سوا باقی اراکین کو لینے پر راضی ہوگئی ہے۔

 

اس کے علاوہ جنوبی پنجاب،چکوال، بھکر، لیہ اور خوشاب سے بھی تحریک انصاف کے رہنماں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے۔