کوہاٹ میں بھانجے کی فائرنگ سے ماموں سمیت3افراد قتل

کوہاٹ میں بھانجے کی فائرنگ سے ماموں سمیت3افراد قتل

کوہاٹ( آن لائن ) کوہاٹ کے علاقے استرزئی پایاں میں گھریلو چپقلش پر بھانجے نے فائرنگ کرکے ماموں، ممانی اور ماموں زاد بہن کو قتل کردیا۔

 

پولیس حکام کے مطابق کوہاٹ کے علاقے استرزئی پایاں میں گھریلو چپقلش پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ رات کے وقت پیش آیا۔

 

پولیس تھانہ استرزئی کے مطابق قتل ہونے والے شخص کی بہن نے پولیس کو بتایا کہ قاتل مقتول کا بھانجا ہے، جس نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے اپنے ہی ماموں، ممانی اور ان کی بچی کو قتل کردیا، اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کی ہمشیرہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قاتل کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔
 

ٹیگس