جنوبی وزیرستان، پاک آرمی کی گاڑی حادثے کا شکار، دو فوجی جوان شہید، 20 زخمی

جنوبی وزیرستان، پاک آرمی کی گاڑی حادثے کا شکار، دو فوجی جوان شہید، 20 زخمی

ٹانک : پاک آرمی کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان روڈ پر پاک آرمی کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا، جس میں دو فوجی جوان شہید، جبکہ 20 شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا ہے۔

 

پاکستان آرمی کا قافلہ انگور آڈا سے ڈیرہ اسماعیل خان جا رہا تھا۔ اکثر زخمی ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیئے گئے ہیں۔