سٹاک ایکسچینج میں مندی کے سائے مزید گہرے ،16ارب87کروڑ75لاکھ وپے کا نقصان

سٹاک ایکسچینج میں مندی کے سائے مزید گہرے ،16ارب87کروڑ75لاکھ وپے کا نقصان

حصص فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث 60.98فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ ،کے ایس ای انڈیکس نچلی سطح پر آ گیا

کراچی (این این آئی)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مندی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس272.57پوائنٹس کی کمی سے41630.93پوائنٹس کی سطح پرآگیاجب کہ حصص فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث 60.98 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 16 ارب 87 کروڑ 75 لاکھ ر وپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 19.49فی صدکم رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 42ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 42137پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا

تاہم بعد ازاں منافع حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی جس سے انڈیکس 41558 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں معمولی ریکوری آنے سے41600کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس272.57پوائنٹس کی کمی سے41630.93پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس198.69پوائنٹس کی کمی سے19157.78پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس55.99پوائنٹس کی کمی سے 29067.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر 346 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے123کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ211میں کمی اور12میں استحکام رہا ۔

بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں کم ہونے کے باعث کم ہونے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں16ارب87کروڑ75لاکھ وپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر78کھرب 51ارب16کروڑ روپے ہوگیا۔جمعہ کو19کروڑ38 لاکھ 66ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعرات کی نسبت 3کروڑ16لاکھ28ہزار شیئرزکم ہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت 188روپے کے اضافے سے بڑھ کر7788روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص 101روپے کے اضافے سے2100روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان اورسیپ ہائر فائبر کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب 38.98روپے اور35روپے کی کمی ہوئی جس سے نیسلے پاک کے حصص کی قیمت 7950روپے اورسیپ ہائرفائبرکے حصص کی قیمت 666روپے ہوگئی ۔

نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈ،ہیسکول پٹرول،ٹی آر جی پاکستان،ایونشن،بینک آف پنجاب، انٹر اسٹیل،اینگرو فرٹیلائزر، ورلڈ کال ٹیلی کام، فوجی فوڈزاور میپل لیف کے شیئرز نمایاں رہے ۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*