چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی پھرغیرمعینہ مدت کیلئے رخصت پر چلے گئے

چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی پھرغیرمعینہ مدت  کیلئے رخصت پر چلے گئے

گریڈ 22کی نوشین جاوید امجد بطور چیئرمین خدمات سرانجام دیں گی،نوٹیفیکیشن

لاہور( این این آئی)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیوسید محمد شبرزیدی دوبارہ رخصت پر چلے گئے ۔

نوٹیفکیشن میںسید شبر زیدی کی رخصت 31جنوری سے بتائی گئی ہے تاہم وہ کتنے روز رخصت پر ہوں گے اس کا نہیں بتایا گیا ۔

سید شبر زیدی کی رخصت کے دوران ایف بی آرکی گریڈ 22کی ان لینڈ ریو نیو سروس کی آفیسر نوشین جاوید امجد کو چیئرمین ایف بی آر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔

نوشین جاوید امجد اس وقت ایف آرمیںممبر ایڈمن کے طو رپرخدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نوشین جاوید امجد چیئرمین ایف بی آر سید محمد شبر زیدی کی رخصت کے عرصے کے دوران بطور چیئرمین ایف بی آرخدمات سرانجام دیں گی ۔

واضح رہے کہ نوشین جاوید امجد اس سے قبل بھی سید شبرزیدی کی6 تا19جنوری رخصت کے دوران بھی چیئرمین ایف بی آر کے عہدے پر خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*