فی تولہ سونے کی قیمت مزید350روپے کی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت مزید350روپے کی کمی

کراچی (این این آئی)عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ سونے کی قیمت مزید350روپے کی کمی سے 90700روپے کی سطح پر آگئی۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روزبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کی کمی سے 1570ڈالر ہوگئی جسکے باعث کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 350روپے کی کمی سے 90700روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 77761روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت بھی ایک ہزار روپے اوردس گرام کی قیمت 857روپے برقرار رہی۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*