حکومت کا چینی کی برآمد پر فوری پابندی لگانے کا فیصلہ

حکومت کا چینی کی برآمد پر فوری پابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈسک) وفاقی حکومت نے چینی کی برآمد پر فوری طور پر پابندی لگانے اور چینی کی درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے چینی کی موجودہ صوتحال کے پیش نظر چینی کی برآمد پر پابندی لگانے اور درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی برآمد پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے گی جس سے ساڑھے 3 لاکھ ٹن چینی کی برآمد روک لی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملک میں چینی کی طلب اور رسد کو یقینی بنانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے حکومت نے چینی کی درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سمری وزیر اعظم کی منظوری سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*