ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘کی آخری قسط کیخلاف درخواست دائر

ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘کی آخری قسط کیخلاف درخواست دائر

سند ھ ہائی کورٹ نے معروف اداکار ہمایوں سعید کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ میں ڈراما سیریل ’’ میرے پاس تم ہو‘‘کی آخری قسط کے خلاف درخواست ، عدالت نے ڈرامے کے اہم کردار ہمایوں سعید کو ذاتی حیثیت طلب کرلیا۔

آج سندھ ہائی کورٹ میں نجی ٹی وی کے ڈرامے میری پاس تم ہو کی آخری قسط کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی عدالت کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید نے ایسے ڈائیلاگ کیوں کہے وہ خود جواب دے، عدالت نے پیمرا و دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا 13 فروری تک سماعت ملتوی کردی

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں عورت کی کردار کشی کی گئی، عدالت کا کہنا تھا کہ آپ نے قسط 21 تک کا ذکر کیا کیا اس کے بعد سب کچھ ٹھیک ہوگیا تھا،درخواست گزار نے بتایا کہ اگر آپ اجازت دیں تو ہم ویڈیو کلپ بھی دکھا سکتے ہیں

آخری قسط سنیما میں دکھایا گیا ہے، عدالت نے کہا کہ اس ڈرامے کے خلاف لاہور میں بھی درخواست دائر ہوئی تھی، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہم حکم امتناع لینا نہیں چاہ رہے تھے ہم اس کی اسکرپٹ کے خلاف ہیں

عدالت نے استفسار کیا کہ ڈرامہ مانیٹرنگ کا کوئی طریقہ ہے،کوئی سینسر ہے آپ کے پاس،عدالت نے درخواست گزار سے بھی استفسار کیا کہ کیا آپ کو آخری قسط میں کوئی اعتراض ہے،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نہیں ہمیں آخری قسط سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*