مردان میڈیکل کمپلیکس میں کورونا سے متاثرہ 10مریض جاں بحق

مردان(نمائندہ شہباز )ایم ایم سی میں کورونا سے متاثرہ 10مریض جاں بحق ہو گئے جس میں 6خواتین اور 4مرد شامل ہیں۔

ہسپتال ترجمان کے مطابق مرنے والے مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹو تھے ‘ اب تک ایم ایم سی میں ایک روز کے دوران انتقال کرنے والوں کی یہ تعداد سب سے زیادہ ہے۔

دوسری طرف کورونا کے مشتبہ مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ہسپتال میں کورونا کے داخل مریضوں کی تعداد174تک جا پہنچی ‘ہسپتال میں مزید 35 نئے مریضوں کو داخل کیا گیاجبکہ 14 افرادصحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں۔

ہسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے مختص بیڈز کی تعداد208جس میں 34بیڈز خالی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

پختونوں کا قتل عام روکنا ہوگا، ریاست اپنی ذمہ داری نبھائے،ایمل ولی

پشاور(سٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ شہریوں …