ملک بھر میں طبی عملے کے مزید 122 اہلکار کورونا وائرس کا شکار

اسلام آباد: ملک بھر میں طبی عملے کے مزید 122 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ملک میں کورونا سے متاثرہ ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف  کے اہلکاروں کی مجموعی تعداد د3 ہزار 450 ہوگئی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک 34 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہیلتھ پروفیشنلز کے بارے میں رپورٹ وزارت صحت کو ارسال کی گئی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورون سے متاثر ڈاکٹرز کی مجموعی تعداد 2047 ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 443 نرسز اور 960 دیگر ہسپتال ملازمین کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کو ارسال کی گئی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 250 ہیلتھ پروفیشنلز اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا 3 ہیلتھ پروفیشنلز کی حالت تشویشناک ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 5 ہزار 385 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ تیرہ ہزار 702 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

2021ء میں پاکستان کی معیشت بتدریج سنبھل جائے گی،آئی ایم ایف

حکومتی اقدامات معیشت کیلئے بہتر ثابت ہوں گے، حکومت نے وقت کیساتھ لاک ڈاؤن میں …