2019ئ، پاکستانی عوام143 ارب 20 کروڑ روپے کی تمباکو نوشی کرگئی

2019ئ، پاکستانی عوام143 ارب 20 کروڑ روپے کی تمباکو نوشی کرگئی

ایک لاکھ60 ہزار لوگ تمباکو نوشی کا شکار ہوکر جان کی بازی ہارگئے،دستاویزات

اسلام آباد( آن لائن)پاکستانی عوام گزشتہ ایک سال کے دوران 143 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کی تمباکو نوشی کر گئی جبکہ ایک لاکھ60 ہزار لوگ تمباکو نوشی کا شکار ہوکر جان کی بازی ہارگئے

حکومت کی ان پابندیوں اور قیمتوں میں اضافے کے باوجود ملک میں سگریٹ نوشی کا رجحان کم ہونے کے بجائے بڑھتا جارہا ہے

نوجوان نسل سب سے زیادہ تمباکو نوشی استعمال کررہی ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان میں تمباکو نوشی پر مختلف پابندیاں ہونے کے باوجود پاکستان میں ہر ماہ 11 ارب 93 کروڑ سے زائد کی تمباکو نوشی کی جارہی ہے اور اس تمباکو نوشی کی وجہ سے تقریباًہر ماہ 13 ہزار 341 لوگ اس کا شکار ہو جاتے ہیں ۔

پاکستان میں تمباکو نوشی سے دور رہنے کے لئے حکومت کی طرف سے جو اقدامات کئے جاتے ہیں ان میں سگریٹ کی ڈبی پر تصویری تنبیہہ کی جاتی ہے تا کہ سگریٹ نوشی نہ کریں اس کے علاوہ تمباکو نوشی کی روک تھام کے لئے اشتہارات بھی چلائے جاتے ہیں۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*