ٹانک، پاک آرمی اور الشفاء آئی ٹرسٹ کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ

ٹانک، پاک آرمی اور الشفاء آئی ٹرسٹ کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ

کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا،1200 سے زائد افراد کا مفت معائنہ، 100 مر یضوں کی سرجری

ٹانک(نمائندہ شہباز)ٹانک میں پاک آرمی اور الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے زیر اہتمام دوسرے روزجاری رہا۔

آئی فری میڈیکل کیمپ میں ابتک 1200 سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا جبکہ 100 مریضوںکی مفت سرجری کی گئی ۔

پاک آرمی کے زیر اہتمام ٹانک اور اس کے مضافات میں بسنے والے شہریوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے الشفاء آئی ٹرسٹ کے تعاون سے ٹانک کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آنکھوں کی بیماری میں مبتلا مریضوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا

جس میں مذکورہ ہسپتال کے ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی گزشتہ روز بھی کوڑ قلعہ کے مقام پرکیمپ کا انعقاد کیا تھا اور آج کیمپ کا دوسرا روز تھا ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں اب کل 1200مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا 100کے قریب مریضوں کا آپریشن کیا گیا اور 500سے زائد آنکھوں کے مریضوں کو نظر کے چشمے مفت فراہم کئے گئے ۔

کیمپ کے دوسرے روز بھی سیکٹر کمانڈر سائوتھ بریگیڈئیر امتیاز اور لیفیٹنٹ کرنل الطاف بلوچ اور ڈپٹی کمشنر فہد وزیر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کیمپ کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا مذکورہ کیمپ کے انعقاد میں سیکٹر کمانڈر سائوتھ بریگیڈئیر امتیاز حسین نے خصوصی کردار ادا کیا ۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*