ضلع ملاکنڈ میں پولیو سے بچائو کی پانچ روزہ خصو صی مہم شروع

ضلع ملاکنڈ میں پولیو سے بچائو کی پانچ روزہ خصو صی مہم شروع

1لاکھ 41ہزار896 بچوں کو حفا ظتی قطرے پلائے جائیں گے،کوآرڈینیٹرای پی آئی

سخاکوٹ(نمائندہ شہباز) ضلع ملاکنڈ میں پولیو سے بچائو کی پانچ روزہ خصو صی مہم شروع ہو گئی 17جنوری تک جاری رہنے والی مہم کے دوران ضلع بھر کے 1لاکھ 41ہزار896 بچوں کو حفا ظتی قطرے پلائے جائیں گے جن کی عمریں پانچ سال سے کم ہیں

محکمہ ہیلتھ کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر مراد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ ملاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے آٹھ اضلاع میںجاری پانچ روزہ کیس رسپانس سپیشل کمپین کی کامیابی کیلئے526ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں موبائل ٹیموں کی تعداد456فکسڈ45ٹرانزٹ20اور رومنگ ٹیموں کی تعداد 5 ہے۔

انھوں نے کہاکہ ضلع بھر میں106ایریا سپروائزاور34یوسی میڈیکل آفیسرتعینات کئے گئے ہیںجبکہ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*