پولیو وائرس کے خاتمے تک ہمارے نونہال خطرے میں ہیں، حمید الرحمن

پولیو وائرس کے خاتمے تک ہمارے نونہال خطرے میں ہیں، حمید الرحمن

بنوں میں 7 روزہ پولیو مہم 27جنوری سے شروع ہوگی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

بنوں ( نمائندہ شہباز)جب تک پولیو جیسے خطرنا ک وائرس کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ہمارے نونہال شدید خطرے میں ہیں اور ان کو اس خطرے سے نکالنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے،حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہی ہیں تاکہ پاکستان کو پولیو فری ملک بناکر اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بنوں حمیدالرحمان داوڑ نے پریس کلب بنوں میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بنوں میں 7 روزہ پولیو مہم 27جنوری سے شروع ہوگی اور اس مہم میں بنوں میں 57یونین کونسلز میں 238000 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم میں 972موبائل ٹیمیں، 65فکسڈ ٹیمیں ،60ٹرانزٹ ٹیمیں اور 6رومنگ ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں پولیو کنٹرول روم کی طرف سے 22ٹیمیں اس مہم کی نگرانی کریں گی جبکہ مقامی ماہرین کے 10افراد پر مشتمل وفد اس مہم میں خصوصی معاونت فراہم کریگا۔

ڈی ایچ او بنوں نے کہا کے پولیو وائرس بنوں میں ہر جگہ موجود ہے اور اس سے بچنے کیلئے پولیو ویکسین ہی واحد اور محفوظ راستہ ہے ورنہ خدا نہ کریں کل ہمارے بچے جس سے ہماری بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اپاہچ ہو جائیں ۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*