ہمارے پاس پانی موجود ہے ،کمی کارونا چھوڑ دیں،خواجہ آصف

ہمارے پاس پانی موجود ہے ،کمی کارونا چھوڑ دیں،خواجہ آصف

پانی کے معاملے پر عوامی آگاہی کی ضرورت ہے، قائمہ کمیٹی میں اظہار خیال

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ ہمارے پاس پانی موجود ہے پانی کی کمی کارونا چھوڑ دیں،پانی کے معاملے پر عوامی آگاہی کی ضرورت ہے،سچن ٹنڈولکر نے عوامی مقام پر بالٹی سے نہاکر پانی بچانے کا پیغام دیا ،ہمارے ہاں کوئی ایسا کرنے کو تیار نہیں۔

آج قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آبی وسائل کا یوسف تالپور کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔

کمیٹی نے کہاکہ دیا مر بھاشہ ڈیم کے لیے کتنی رقم اکٹھی اور خرچ ہوئی ۔

حکام آبی وسائل نے کہاکہ تمام تفصیلات سپریم کورٹ کو خط لکھ کر مانگی گئیں۔

حکام نے بتایاکہ ریمائنڈر بھی لکھا ابھی تک خط کا جواب موصول نہیں ہوا۔

خواجہ آصف نے کہاکہ ایک ڈرامے پر کروڑوں اربوں روپے خرچ کیے گئے، پانی کے معاملے پر عوامی آگاہی کی ضرورت ہے ۔

خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت کی جانب سے آبی دہشت گردی محض ایک myth ہے،ہمارے پاس پانی موجود ہے پانی کی کمی کارونا چھوڑ دیں۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*