ہسپتالوں میں کرونا وائرس پر قبل از وقت انتظامات کیے جائیں، ظفرمرزا

ہسپتالوں میں کرونا وائرس پر قبل از وقت انتظامات کیے جائیں، ظفرمرزا

وفاق اور صوبے وائرس پر کوآرڈینیشن بہتر بنائیں، صوبوں میں ہسپتال مختص ہو چکے، معاون خصوصی

اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاہے کہ ہسپتالوں میں کرونا وائرس پر قبل از وقت انتظامات کیے جائیں، کرونا وائرس کیلئے آئسولیشن وارڈز قائم کیے جائیں،وفاق اور صوبے کرونا وائرس پر کوآرڈی نیشن بہتر بنائیں، صوبوں نے کرونا وائرس کے حوالے سے ہسپتال مختص کر دئیے ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کرونا وائرس کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی سیکریٹری صحت، سیکریٹری خارجہ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے سربراہ عامر اکرام اور سرجن جنرل پاکستان نے شرکت کی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس سے بچاؤ پر حکومتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ افراد کو کرونا وائرس کی صورتحال پر خطوط لکھے۔ ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کا سخت نظام موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں کرونا وائرس پر قبل از وقت انتظامات کیے جائیں، کرونا وائرس کے لیے آئسولیشن وارڈز قائم کیے جائیں۔

معاون خصوصی کے مطابق وفاق اور صوبے کرونا وائرس پر کوآرڈی نیشن بہتر بنائیں، صوبوں نے کرونا وائرس کے حوالے سے ہسپتال مختص کر دیے ہیں۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*