سندھ کے شہری کرونا وائرس کی وبا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے،سعیدغنی

اگر معاملے کی حساسیت کو نہ سمجھا گیا تو لاک ڈائون کی طرف جائیں گے،وزیراطلاعات سندھ

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر اطلاعات اور وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری کرونا وائرس کی وبا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے، اگر معاملے کی حساسیت کو نہ سمجھا گیا تو لاک ڈائون کی طرف جائیں گے جس سے عوام کو زیادہ مسائل پیش آسکتے ہیں۔

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے 238 مریض ہیں، جن میں سکھر کے 151 مریض بھی شامل ہیں۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ کورونا وائرس کے 86 مریض کراچی سے، جبکہ ایک حیدر آباد سے رپورٹ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کے 2 مریض اور حیدر آباد سے تعلق رکھنے والا ایک مریض صحت یاب ہو گیا ہے۔سعید غنی نے ایک بار پھر شہریوں سے اپیل کی اور کہا کہ عوام معاملے کوسنجیدہ لیں کیونکہ یہ وقت وبا پر قابو پانے کیلئے بہت زیادہ اہم ہے، اگر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ہوئی اور عوام نے خود سے سنجیدگی کا مظاہر نہ کیا تو پھر آخری حل لاک ڈائون ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب میں کورونا وئرس متاثرین کی تعداد 914 ہوگئی۔

لاہور: پنجاب میں کورونا وارئرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں 69 نئے کیسوں کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔