خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر گل جان مرجان کئی روز کورونا وائرس میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔ گل جان مرجان کا 15 روز قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ وہ مفتی محمود میموریل ہسپتال ڈی آئی خان کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے جہاں گزشتہ روز ان کی حالت خراب ہوگئی جس کے بعد وہ جاں بر نہ ہوسکے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اب تک صوبے میں کورونا وائرس سے مرنے والوں ڈاکٹروں کی تعداد ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملگری لیکوالان کی آرگنائزنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس،آئین و منشور کیلئے کمیٹی تشکیل

صدارت خادم حسین نے کی ،کمیٹی میں حیات روغانی، روخان یوسفزے، بیدار اصلزے اور طارق …