خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 11 افراد جاں بحق

پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1169گئی ہے۔

Advertisements

محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے145 نئے کیسزرپورٹ ہونے کے ساتھ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 32ہزار898ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبہ بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں894 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے اب تک 26ہزار 607 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جولائی کے مہینے میں جبری طور پر گمشدہ 7 افراد اپنے گھروں کو لوٹ آئے، کمیشن

گزشتہ ماہ 43خاندانوں نے رپورٹ درج کئے، کمیشن نے 16افراد کا سراغ لگایا جن میں …

%d bloggers like this: