کورونا: ڈائیلاسز، ٹرانسپلانٹ اور کینسر کے مریض متاثر ہونے لگے

کراچی(این این آئی)کووِڈ19 انفیکشن میں اضافے سے ڈائیلاسز، ٹرانسپلانٹ اور کینسر کے مریض متاثر ہونے لگے، پچھلے ہفتے تک کراشی شہر میں صرف 4 سرکاری و نجی مراکز تھے جو کہ کووِڈ کے مریضوں کے لئے نا کافی تھے۔

تفصیلات کے مطابق کووڈ انفیکشن میں اضافے سے ایس آئی یو ٹی کے ڈائیلاسز، ٹرانسپلانٹ اور کینسر کے مریض متاثر ہورہے ہیں، سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ڈائیلاسز، ٹرانسپلانٹ، اور کینسر کے مریضوں میں کووڈ انفیکشن میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ ہفتے ایس آئی یوٹی میں ڈائیلاسز، گردے اور کینسر کے مزید 55مریض کووڈ انفیکشن سے متاثر ہونے کی وجہ سے داخل ہوئے، جس کی اصل وجہ ان کی کمزور قوت مدافعت تھی، ایس آئی یو ٹی کے 16ہزار سے زائد ایسے مریض ہیں، جن کی قوت مدافعت کمزور ہے اس میں 6ہزار ڈائیلاسز کے مریض بھی شامل ہیں، جنہیں ہر ہفتے دو سے تین بار مفت ڈائیلاسز سیشن فراہم کئے جاتے ہیں اور یہ ان مریضوں کی زندگی بچانے کے لئے ناگزیر ہے۔

اب تک ڈائیلاسز کے حو الے سے 41 مریض کووڈ میں زیر علاج ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر 2ڈائیلاسز کے مریض کووڈ سے متاثر ہو رہے ہیں اور وقت کے ساتھ اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، اسی طرح ایس آئی یو ٹی میں 5ہزارافراد گردے کے ٹرانسپلانٹ کے ہیں ،جنہیں مستقل بنیاد پر فالواپ کیلئے آنا ہوتا ہے اور ان کی بھی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے اوراب تک 22افراد کورونا سے شدید متاثر ہوئے ہیں اور زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث جان کی …