محکمہ پولیس چارسدہ کے ڈی ایس پی سمیت 6اہلکار کورونا کا شکار

چارسدہ (نمائندہ شہباز) محکمہ پولیس چارسدہ کے ایک ڈی ایس پی سمیت 6پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،متاثرہ اہلکار گھروں میں قرنطینہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔

کورونا سے متاثر ہونے والوں میں ڈی ایس پی ہیڈ کوآرٹرز شہنشاہ گوہر خان،ٹریفک پولیس کے ٹی او ذولفقار جان، ٹی او عالمگیر خان, دیگر اہلکاروں خالق داد، عمران خان اور عاشق اللہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے جس کے بعد تمام متاثرہ اہلکاروں نے خود کو اپنے گھروں میں قرنطینہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جامعہ آغا خان کورونا مریضوں کے علاج میں مدد دے گی ‘تیمور جھگڑا

ٹیلی آئی سی کے زریعے بیرون ملک موجود ماہر ڈاکٹرز مریضوں کا علاج کرینگے‘ وزیر …