حکومت کوروناتعداد دیکھ کر فیصلے کرتی ہے ،تیمورجھگڑا

پشاور۔26اپریل (اے پی پی)صوبائی وزیرصحت تیمورسلیم جھگڑا نے کہاہے کہ حکومت کوروناتعداددیکھ کر فیصلے کرتی ہے کیسز میںسکول بندکرنے سے فرق پڑتاہے دوسرا شادی بیاہ کی تقریبات سے کوروناکیسزمیں کمی آتی ہے، سمارٹ لاک ڈاؤن کے سواحکومت کے پاس کوئی دوسراچارہ نہیں تھایقینابزنس متاثرہوتاہے لیکن زیادہ نقصان ہمارایہ ہوگاکہ ہماراصحت کانظام فیل ہوجائے یاآکسیجن کی کمی ہوجائے جیسے جیسے کیسزنیچے آئینگے اس کے بعد پابندیاں اٹھائی جائیں گی پچھلے ہفتے وائرس کاپھیلاؤبڑھنارک گیاہے یہ ہمیں مریضوں کے داخلے سے پتہ چلا

بونیرمیں30فیصدشرح تھی جب پابندیاں لگی تواب کیسز شرح15سے بھی کم آرہی ہے حکومت پرتنقیدنہ کیاجائے بلکہ اپوزیشن ہماراساتھ دیں۔قبل ازیں اسمبلی اجلاس کے دوران ایم ایم اے رکن ریحانہ اسماعیل نے توجہ دلائونوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ کوروناوباکی وجہ سے صوبائی حکومت نے ٹرانسپورٹ اوربازاروں کو ہفتے میں دودن بندکرنے کافیصلہ کیاہے دوروزتعطیل کے بعد پشاورکی سڑکیں ٹرانسپورٹ اورٹریفک سے بھرجاتے ہیں جسکی وجہ سے عوام کوگھنٹوں سڑکوں پر خوارہوناپڑتاہے لہذاحکومت اپنے فیصلے پرنظرثانی کرے یاپھر متبادل حل ڈھونڈے۔

جے یوآئی رکن نعیمہ کشور نے کہاکہ افطاری سے سحری تک ٹائم بڑھایاجائے تو اس سے رش میں کمی آسکتی ہے اس موقع پرسپیکرمشتاق غنی نے کہاکہ کوروناپوری دنیامیں کنٹرول سے باہرہورہاہے بھارت میں تباہ ہورہی ہے اورہم یہاں اس کوسنجیدگی سے نہیں لے رہے میری تمام ایم پی ایز سے گزارش ہے کہ جب آپ اپنے حلقوں کوجائیں توعوام کے ذریعے ایس اوپیزکی تلقین کریں کوویڈپربحث ضرورکی جائے لیکن مثبت تجاویز پیش بھی کی جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں

چترال اورشمالی وزیرستان میں زعفران کی کاشت کاکامیاب تجربہ

پشاور(نیوز رپورٹر)گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کی زیرصدارت زعفران کی کاشت منصوبہ سے متعلق منگل کے روز گورنرہاؤس …