پاکستان میں کورونا کے مزید 1481 مریض شفایاب، فعال کیسز 30 ہزار سے کم رہ گئے

اسلام آباد: پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 1481 مریض شفایاب ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 30 ہزار سے کم سطح پر آگئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 35280 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1270افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 33 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12218 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 60363 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1481 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 18164 ہو گئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 981 رہ گئی۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 994 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 183، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 980، اسلام آباد میں 483، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 197 اور آزاد کشمیر میں 279 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 42 ہزار 401، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 164، سندھ میں 2 لاکھ 52 ہزار 719، پنجاب میں ایک لاکھ 62 ہزار 875، بلوچستان میں 18 ہزار 916، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 359 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 929 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔

اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ووٹنگ کے خفیہ یا اوپن ہونے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، چیف جسٹس

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس میں چیف جسٹس نے …