پاکستان میں کورونا وائرس سے 5536 مریض شفایاب، فعال کیسز 25 ہزار رہ گئے

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے تاہم گزشتہ چند روز سے یومیہ کیسز کی تعداد میں کچھ حد تک کمی دیکھی گئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران صرف 1262 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسی دوران اس وباء سے 5536 مریض شفایاب ہوگئے۔

سرکاری سطح پر اعداد و شمار کے حوالے سے قائم کردہ پورٹل(covid.gov.pk)  کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 58 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تاہم 37 ہزار 115 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1262 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

یوں اب تک ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار 325 تک  پہنچ گئی ہے جس میں لاکھ 23 ہزار 700 مریض صحتیاب ہوچکی ہے۔ اس طرح ملک میں فعال کیسز کی تعداد30 ہزار سے کم ہوکر تعداد 25 ہزار 649 رہ گئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 4 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

صوبوں کی صورتحال
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 253090 ہوگئی ہے جب کہ 4199 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 163367 ہے اور 5026 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18924 اور ہلاکتیں 198 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 69386 اور 1986 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9408 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 281 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4937 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 42513 ہے اور اب تک 484 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ووٹنگ کے خفیہ یا اوپن ہونے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، چیف جسٹس

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس میں چیف جسٹس نے …