لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے میڈیکل ڈائریکٹر عہدے سے فارغ

پشاور: خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے ہسپتال لیڈی ریڈنگ کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیمان خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

ہسپتال کے ترجمان نے ڈاکٹر سلیمان کو عہدے سے فارغ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے بورڈر آف گورنرز نے ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر سلیمان کو ہیڈ آف روما ٹالوجی ڈیپارٹمنٹ کی حیثیت سے ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بورڈر آف گورنرز نے نیورولوجی یونٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ظفر محمود کو قائم مقام ایم ڈی مقرر کردیا ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سلیمان نے ڈیڑھ سال تک ایل آر ایچ کے ایم ڈی کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں

حکومتی چہرہ بے نقاب ،اربوں کی کرپشن پر سٹے آرڈرز لئے جاچکے ہیں،ثمر بلور

سابق مشیر اطلاعات کی آڈیو ثبوت ہے کہ صوبے کو ہر طرف سے لوٹا جارہا …