کورونا کے وار تیز، خیبر پختونخوا کے متعدد ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے جگہ کم

پشاور(اے پی پی)خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کا وار مزید تیز ہوگیا،انتہائی نگہداشت یونٹ، ایچ ڈی یو اور وینٹی لیٹر پر مریضوں کا بوجھ بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے متعدد ہسپتالوں میں کورونا وارڈز میں نئے مریضوں کے لیے جگہ کم پڑھ گئی ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں پچھلے دس دنوں کے دوران 10ہزار 820افراد متاثرجبکہ345افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں 1070مریض ایچ ڈی یو، 145 مریض آئی سی یو اور 78مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دس دنوں کے دوران مزید 136نئے مریض ایچ ڈی یو پہنچ گئے، آئی سی یو میں بھی 42نئے مریض داخل ہوئے ہیں جبکہ 21نئے مریضوں کو وینٹی لیٹر پر ڈالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

نوازشریف کی جائیدادیں20مئی کو نیلام کرنےکافیصلہ

ڈپٹی کمشنر(ڈی سی)شیخوپورہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضبط شدہ جائیداد کی نیلامی کیلئے تاریخ …