بلاول کے میرپورخاص کے دورے میں شریک وزرا اور اراکین اسمبلی کورونا کا شکار

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے میرپورخاص دورے میں شریک بعض وزرا اور اراکین اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے بارش سے متاثرہ میرپور خاص ڈویژن کا دورہ کیا جب کہ دورے میں شریک بعض وزرا اور ارکان اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

چار روز قبل کورونا مثبت آنے پر صوبائی وزیر شبیر بجارانی آئسولیشن میں چلے گئے تھے، وزیر اعلی کے معاون خصوصی قاسم نوید قمر کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، ارکان سندھ اسمبلی گنہور اسران اور امداد پتافی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

نوید قمر نے کہا کہ کورونا مثبت آنے کے بعد انھوں نے خود کو علیحدہ کر لیا ہے، رکن سندھ اسمبلی امداد پتافی نے کہا کہ میرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ ساتھی رکن سندھ اسمبلی گنہور اسران بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کسی سے ڈرنے والے نہیں ‘حکومت کا دھڑن تختہ کرینگے ‘مولانا فضل الرحمن

FATF کے حکم پر قانون سازی کرناپارلیمنٹ کی آزادی چھیننے کے مترادف ہے’گیدڑ بھبکیاں اپنے …

%d bloggers like this: