ایل آر ایچ میں کورونا مریضوں کی تعداد 485تک پہنچ گئی

پشاور(اے پی پی)لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں کورونامریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا۔ترجمان مطابق ایل آر ایچ میں کورونا کے مریضوں کیلئے 485بیڈز مختص کئے گئے ہیں، آئی سی یو میں 33مریض داخل ہیں

ترجمان کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع سے مریض ایل آر ایچ شفٹ ہو رہے ہیں، اس وبا سے نمٹنے کے لئے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

دوسری جانب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ٹوٹل 60وینٹی لیٹرز ہیں جن میں سے 38وینٹی لیٹرز کورونا کے مریضوں کیلئے مختص ہیں،178بیڈز کورونا کے مریضوں کیلئے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں 155کورونا کے مریض زیر علاج ہیں جن میں سے31وینٹی لیٹرزپرکورونا کے مریض زیرعلاج ہیں۔

ہسپتال ترجمان کے مطابق خیبر ٹیچنگ اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے مختص 106بیڈز میں سے 102پر مریض داخل ہیں ، اس طرح اسپتال میں صرف 4بیڈز خالی رہ گئے ہیں، اسپتال میں 25مریض بائی پائپ اور ایک وینٹیلٹر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نوازشریف کی جائیدادیں20مئی کو نیلام کرنےکافیصلہ

ڈپٹی کمشنر(ڈی سی)شیخوپورہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضبط شدہ جائیداد کی نیلامی کیلئے تاریخ …