لیگی ترجمان مریم اورنگزیب، ان کی والدہ اور طارق فضل بھی کورونا میں مبتلا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بعد (ن) لیگ کے مزید تین رہنما کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ ایم این اے طاہرہ اورنگزیب بھی کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے انہیں اور ان کی والدہ کو کورونا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔
ان کے علاوہ لیگی رہنما ڈاکٹرطارق فضل چوہدری بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کےکورونا میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحتیابی کی دعا کی۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔

گزشتہ روزوزیرریلوے شیخ رشید احمد ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی ایم این اےجے پرکاش کابھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا دعویٰ ہے کہ ارکان قومی اسمبلی کی بڑی تعداد ایوان کا اجلاس بلانے کے بعد کورونا کا شکار ہوئی ہے جس پر انہوں نے آن لائن اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ناقص پالیسیوں، معاشی بدحالی اور ناکام بجٹ کے خلاف اے این پی خواتین کااحتجاجی مظاہرہ

پی ٹی آئی کی وجہ سے ہر سیکٹر شدید ترین بحران کا شکار ہے،سلیکٹڈ حکمرانوں …