کورونا کیسز میں کمی کے بعد پشاورکے دو علاقوں سے لاک ڈاؤن ہٹادیا گیا

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس ہاٹ اسپاٹس میں کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی کے بعد پشاور کے زریاب کالونی اور فقیر کلے سے اسمارٹ لاک ڈاؤن ہٹادیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں کورونا کیسز میں واضح کمی آئی ہے،کورونا کیسز میں کمی کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آئیں ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام حکومتی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں، خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

ضم اضلاع سمیت صوبہ بھر میں دہشت گرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں، میاں افتخار

چارسدہ(نمائندہ شہباز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ …

%d bloggers like this: