ڈبلیو ایچ او کا دنیا کوعالمی وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے سیکھنے کا مشورہ

اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

کورونا وبا کے خلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی عالمی ادارے یک آواز ہو گئے اور حکومت کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے دنیا کو عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان سمیت 7 ممالک سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت ان سات ممالک کی وبا کے خلاف تیاری اور ردعمل میں دنیا کے لیے سبق ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستان، تھائی لینڈ، نیوزی لینڈ، اٹلی، منگولیا، ماریشس اور یوراگوئے کی تقلید کی جا سکتی ہے، کورونا وائرس نے یاد دلایا کہ کثیرالجہتی نظام صحت انتہائی ناگزیر ہے۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس اڈہانوم کا کہنا ہے ہمیں آئندہ کی عالمی وبا کے لیے تیار اور کورونا وبا سے سبق سیکھنا ہو گا۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ اس سبق کو پاکستان سمیت سات ممالک دنیا کو بہتر سکھا سکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مستقبل کی وبا کے لیے دنیا کو تیار رہنےکا انتباہ جاری کر دیا، یہ آخری وبا نہیں، تاریخ بتاتی ہے وبائیں، بیماریاں زندگی کی حقیقت ہیں۔

ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے آئندہ جب بھی وباء آئے دنیا کو لازماً آج سے زیادہ تیار ہونا چاہیے، آج شعبہ صحت میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج شعبہ صحت کو سماجی، اقتصادی، سیاسی استحکام کی بنیاد بنانا ناگزیر ہے، ادویہ میں بہت بہتری آئی لیکن بیشتر ممالک نے شعبہ صحت کو نظر انداز کیا۔

عالمی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ محفوظ اور صحتمند مستقبل کے لیے ہر ملک کو شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔

دوسری جانب برطانوی اخبارایشین ورلڈ نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو اپنے شہریوں کو کورونا سے بچانے والے عالمی رہنماوں میں سب سے کامیاب قرار دے دیا ہے۔

برطانوی اخبارایشین ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نا صرف بیماری سے نمٹنے کی بہترین حکمت عملی بنائی بلکہ اپنے شہریوں کو بے روزگاری سے بچانے کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا۔

اس فہرست میں دوسرا نمبر امریکی ریاست نیویارک کی رکن کانگریس الیکزینڈریا کارٹز کا ہے جنہوں نے اس وبا کے دوران غربت سے متاثرہ افراد کی زیادہ سے زیادہ مالی امداد اور انہیں مواقع  فراہم کرنے کی بھرپور تحریک چلائی۔

کورونا وبا کے دوران بہترین قائدانہ کردار پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن کو تیسرا نمبر دیا گیا۔ جیسنڈا آرڈن نے عالمی وبا کے آغاز سے ہی سخت لاک ڈاون کی پالیسی اپنائی اور ملکی معیشت کو بھی بحال رکھا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کا افغانستان سے تجارت کرنیوالوں کیلئے بارڈر مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

مہمند : وزیراعظم عمران‌ خان نے کہا ہے کہ اسمگلنگ پاکستان کو تباہ کررہی ہے، …

%d bloggers like this: