افغانستان ،جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر بھگدڑ، 15 خواتین جاں بحق

کابل (این این آئی ) مشرقی افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب بھگدڑ کے ایک واقعے میں کم از کم پندرہ افغان خواتین جاں بحق ہو گئیں ۔ اس واقعے میں دیگر گیارہ خواتین اور معمر شہری زخمی بھی ہوئے، قریب تین ہزار افغان پاکستانی ویزے کے لیے درکار ٹوکن کے حصول کے لیے یہاں جمع تھے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ہزاروں افغان شہری پاکستانی ویزے کے حصول کے لیے جلال آباد میں واقع پاکستانی قونصل خانے کے قریب ایک سٹیڈیم میں موجود تھے، جب وہاں بھگدڑ مچی۔

صوبائی کونسل کے رکن سہراب قادری نے بتایا کہ اس واقعے میں دیگر گیارہ خواتین اور معمر شہری زخمی بھی ہوئے۔

بتایا گیا کہ قریب تین ہزار افغان پاکستانی ویزے کے لیے درکار ٹوکن کے حصول کے لیے یہاں جمع تھے۔ ادھرپاکستان نے جلال آباد سٹیڈیم میں بھگدڑ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم متاثرہ خاندانوں سے اس حادثے پر تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بڑی تعداد میں ویزا کے لئے درخواستوں کے موصول ہونے کی بناء پر حکومت پاکستان نے اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کی سہولت کے لئے حال میں نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پشاور، کورونا ایس او پیز کے خلاف ورزی پر 5 اڈے سیل، لگ بھگ 17 ہزار گاڑیوں پر جرمانہ عائد

پشاور: محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر میں کورونا سے بچاؤ کے ایس او …