بغداد، ایرانی فورس کے سربراہ جنرل سلیمانی امریکی حملے میں ہلاک، ایران کا بدلہ لینے کا اعلان

بغداد( آن لائن ) عراق کے دارلحکومت بغداد میں ایئرپورٹ پرامریکا کی جانب سے راکٹ حملوں میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پرامریکا کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ راکٹ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس بھی ہلاک ہوگئے۔

عراقی حکام کے مطابق بغداد ایئرپورٹ پرداغے گئے 3 راکٹ کارگوہال کے قریب گرے، راکٹ حملے سے 2 کاروں کوآگ بھی لگی۔عرب ٹی وی کے مطابق راکٹوں سے اہم مہمانوں کوایئرپورٹ لانے والی گاڑیاں تباہ ہوئیں، راکٹ حملے سے قبل سائرن بجے، فضا میں ہیلی کاپٹراڑتے دیکھے گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق جنرل سلیمانی کا ایرانی حکومت میں ایک کلیدی کردارتھا۔ ان کی قدس فورس صرف رہبرِ اعلی آیت اللہ علی خمنہ ای کو جوابدہ ہے اورانہیں ملک میں ایک ہیرو تصور کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب جنرل سلیمانی پرحملے کی تصدیق ہوتے ہی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی پرچم ٹوئٹ کیا جب کہ پینٹا گون نے بھی امریکی حملے میں جنرل سلیمانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کوڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرمستقبل میں ایران کی جانب سے حملوں کو روکنے کے لیے ہلاک کیا گیا ہے۔

دریں اثنائ عراق میں امریکی حملے میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی کو قدس فورس کا کمانڈر مقرر کردیا ۔

0 0 vote
Article Rating

یہ بھی پڑھیں

کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت، 3ہزار240 بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہوگا

نئے ذخائر کی دریافت علاقہ کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے ،مزید ٹیسٹنگ کا سلسلہ …

Subscribe
Notify of
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x