پی سی بی کا پی ایس ایل فوری ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے بڑھنے کے پیشِ نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے بقیہ میچز ملتوی کردیئے۔

ذرائع کے مطابق آج ہونے والے پی ایس ایل فائیو کے دونوں سیمی فائنل منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایونٹ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ فائیو کا آج پہلا سیمی فائنل ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان تھا یہ دونوں میچز منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائیو کا ایونٹ ختم کرنے کا فیصلہ پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے اجلاس میں کیا گیا ہے، ایک فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کے بعد کھیلنے کو تیار نہیں۔

ذ رائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پی سی بی نے براڈ کاسٹرز کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے سیمی فائنلز آج جبکہ فائنل کل کھیلا جانا تھا، اب سیمی فائنل اور فائنل کے میچز ری شیڈول ہوں گے۔

0 0 vote
Article Rating

یہ بھی پڑھیں

پشاورہائیکورٹ کا ملٹری کورٹس سے سزایافتہ ملزمان کو فوری رہا کرنے کا حکم

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے 426صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کہا …

Subscribe
Notify of
1 Comment
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments

Thanks for finally writing about Daily Shahbaz and I love it

1
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x