آئی جی سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا

آئی جی سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا

اسلام آباد(ویب ڈسک) انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کلیم امام نےوزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران کلیم امام نے سندھ حکومت سے متعلق شکایات کے بارے میں وزیراعظم کو بتایا اور محکمہ پولیس میں مداخلت سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران کلیم امام کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے خلاف ضابطہ اقدامات ماننے اور من پسند ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز لگانے سے انکار کیا۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا کہ میں نے محکمہ پولیس کے لیے مختص فنڈز دیگر محکموں میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی جرائم پیشہ افراد کی سیاسی پشت پناہی کرنے والوں کو رعایت دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی ذاتیات کو میرٹ پر ترجیح نہیں دی، حکومتِ پاکستان کا ملازم ہوں، ملک کے آئین کے مطابق کام کرنے کا پابند ہوں۔

آئی جی سندھ نے وزیراعظم کو بتایا کہ سندھ حکومت نے انتقامی کارروائی کے طور پر محکمہ پولیس کے بجٹ میں کٹوتی کی۔

ان کے مطابق سندھ حکومت کے کچھ ارکان اسمبلی تجاوزات اور جنگلات کی اراضی پر قبضے کرنے والوں کی پشت پناہی کررہے تھے۔

آئی جی سندھ کلیم امام نے ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کو صوبہ سندھ میں امن و امان کی موجودہ صورتِ حال اور اہم امور پر بھی بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کلیم امام کو ملاقات کے لیے اسلام آباد طلب کیا تھا جس کے بعد آئی جی سندھ اسلام آباد روانہ ہوئےتھے اور انہوں نے آج وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*