باجوڑ، مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

باجوڑ، مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

باجوڑ (ویب ڈسک) ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموندمیں بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ واقعہ ماموند کے علاقے بدان میں پیش آیا۔مقامی انتظامیہ کے مطابق بازمحمد نامی شخص کے مکان کی چھت اس وقت مکینوں پر آگری جب وہ کمرے کے اندر موجود تھے۔

چھت گرنے سے اس کے ملبے تلے دب کر 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں جبکہ 5 بچے زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ جن کو فوری طور پر علاقے کے لوگوں نے ملبے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا۔

علاقہ مکینوں نے اپنے مدد آپ کے تحت جاں بحق اور زخمیوں ملبے سے نکال کر سول ہسپتال خار منتقل پہنچایا۔

مرنے والے بچوں میں حناء بی بی، زید، آسیہ، حذیفہ، آنیس، حبیب اور اسماعیل شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں حنیف الله،نزاکت بی بی، لیلہ بی بی زینب اور ریحانہ بی بی شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ اس واقعہ سے چند گھنٹے پہلے ناوگئی علاقہ مرخنئ میں بھی کمرے کی چھت گرنے سے ایک خاتون شدید زخمی ہوئی ۔جس کو بھی خار ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*